Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی راہنماؤں کا عرب کانفرنس کو القدس کے لیے خاص کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc

فلسطین کی مختلف نمائندہ جماعتوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں لیبیا میں ہونے والی عرب لیگ کی کانفرنس کو بیت المقدس کے تحفظ کے لیے خاص کریں تا کہ شہر مقدس کو درپیش تاریخ کے بدترین حالات سے نکالات جا سکے۔

تنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سیکرٹری اور سابق فلسطینی وزیراعظم احمد قریع نے عرب لیگ کے نام اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سازشوں کے باعث بیت المقدس تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں عرب ممالک کی جانب سے مقدس شہرکی حفاظت کو یقینی بنانا اخلاقی اوراصولی ذمہ داری ہے۔ ایسے میں عرب لیگ بیت المقدس، وہاں کے شہریوں کے مسائل اور اسلامی مقدسات کے معاملے کواولین ترجیحات میں شامل کریں۔

قبل ازیں رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی راہنما نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے لیے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں عرب ممالک کی جانب سے اس کے تحفظ کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کے بچاؤ کے لیے فنڈزمختص کریں اور مالی مدد کریں۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما اور مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے بھی عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں لیبیا کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے خاص کریں۔

انہوں نے اسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں عرب ممالک کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اور عرب لیگ کی خاموشی کے باعث اسرائیل کے بیت المقدس میں دست درازی، یہودی آباد کاری کے فروغ اور مسجد اقصیٰ پرحملوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan