حماس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کےرہنما نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکہا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے فلسطین میں 45 سے زیادہ خواتین صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تحریک کے رہنما عبداللطیف نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی خواتین اسرائیلی قبضے کے خلاف جنگ آزادی میں اپنی موثر جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے ذریعے خواتین کی جدو جہدکے لیے رہبر اور رہنما کا درجہ رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جب دنیا بھرمیں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے فلسطین میں 45 سے زیادہ خواتین صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بے گناہ خواتین کی قیداورقید کےدوران مسلسل غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے جوکہ قابض ریاست کی کھلی دہشت گردی کا ثبوت ہےاور جو تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانیت سوز اصولوں کے خلاف ہے۔