Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی حکومت نے گولڈاسٹون رپورٹ پر اپنی سفارشات انسانی حقوق تنظیم کے حوالے کر دیں

richard-goldstone-head-of-the-un-fact-finding-mission-justice غزہ میں قائم فلسطینی حکومت نے انسانی حقوق کی ایک تنظیم کو امریکا کی غزہ میںاسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ پر انی سفارشات حوالے کر دی ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز فلسطینی وزیر انصاف محمد فرح الغول نے انسانی حقوق کی تنظیم”السامی” کے غزہ میں متعین مندوب مسٹر کیرٹ جوزنبرگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے امریکا کے انسانی حقوق کمیٹی کے رکن رچرڈ گولڈ اسٹون کی غزہ میں صہیونی جنگی جرائم سے متعلق تیار کردہ رپورٹ پر اپنی سفارشات انہیں فراہم کیں۔ اس موقع فلسطینی وزیرقانون نے کہا کہ رچرڈ گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کارروائٓی کی سفارشات خوش آئٓند اقدام ہے۔ فرج الغول کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر اس رپورٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدمات کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم”السامی” گولڈاسٹون کی رپوٹ پر مختلف اطراف سے سفارشات مرتب کررہی ہے تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں رپورٹ پرعمل درآمد کو آگے بڑھایا جا سکے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan