Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اور فتح قائدین کی ملاقاتیں مفاہمتی کوششوں کا حصہ ہیں: ڈاکٹر خلیل حیہ

dr-nabil-shaath-central-committee-member-of-fatah-faction-with-dr-khalil-al-hayya-a-member-of-hamase28099s-political-bureau اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے رکن ڈٓاکٹر خلیل حیہ نے فتح کی سینٹرل کونسل کے رکن نبیل شعث اور جماعت کے اعلیٰ سطح کے وفدکی غزہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ غزہ میں فتح کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد فلسطین میں جاری مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ ان کی جماعت اس نوعیت کی ملاقاتوں کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ ہماری خواہش ہے کہ ملاقاتوں کا سلسلہ برقرار رہے تاکہ مفاہمت کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ اس نوعیت کی ملاقاتوں سے نہ صرف باہمی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت اس طرح کے میل جول کو شروع سے ہی اہمیت دیتی آئی ہے۔ ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا کہ نبیل شعث اور فتح کے اعلیٰ سطح کے وفدکی غزہ آمد ایک خوش آئند اقدام ہے، نبیل شعث کی جانب سے حماس کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا تہ دل سے احترام کرتے ہیں، ان کی کوششوں سے فلسطین میں موجودہ انتشار کی فضا کو ختم کرنے اور اتحاد کے اقدامات میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اتحاد، قومی حکومت کا قیام، غزہ کی معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ اور اسرائیلی تسلط سے نجات ہماری اولین ترجیحات ہیں، جس کے لیے تمام دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اس موقع پر فتح کے سینٹرل کونسل کے رکن نبیل شعث نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے آئے ہیں، اس سلسلے میں وہ حماس کے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں کوئی چیز مانع نہیں ہونی چاہیے اور کھلے دل سے ایک دوسرے کی بات کو سننا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan