مغربی کنارے میں غیر آئینی فلسطینی حکومت اور فتح منتخب بلدیاتی اداروں کے خلاف انقلاب کی منصوبہ بندی کررہی ہے – حماس کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے ان کی جگہ بلدیاتی کمیٹیاں تشکیل دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں- یہ اعلان15 جنوری 2010ء کو بلدیاتی اداروں کی مدت کے خاتمے کے بعد کیا جائے گا- واضح رہے کہ مغربی کنارے کے بلدیاتی اداروں میں حماس سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کی اکثریت ہے –