Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اور اردنی اداروں کی اسرائیل میں لگی آگ بجھانے میں مدد

palestine_foundation_pakistan_israeli-forest-fire2

مقبوضہ فلسطین کے شہرحیفا میں جبل کرمل کے مقام پر جمعرات کو لگنے والی آگ بجھانے میں جہاں اسرائیل کے کئی سرکاری اور غیر سرکاری ادارے سرگرم رہے وہیں فلسطینی اور اردنی ٹیموں نے بھی آگ پر قابو پانے میں صہیونیوں کی مدد کی.
فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی “وفا” نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیراعظم سلام فیاض نے حیفا میں جبل کرمل میں ہولناک آتش زدگی اور اس میں بیالیس صہیونیوں کی ہلاکت پر اسرائیل سے افسوس کا اظہار کیا ہے.
رپورٹ کے مطابق حیفا میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک کے آٹھ طیاروں اور تین ہیلی کاپٹروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، جبکہ اسرائیلیوں کے علاوہ فلسطینی اوراردنی امدادی ٹیمیں بھی امدادی کاموں مصروف دکھائی دیں.
دیگر ممالک میں روس، فرانس، آذر بائیجان اور اٹلی کی امدادی ٹیمیں شامل تھیں.خیال رہے کہ جمعرات کے روز حیفا میں جبل کرمل میں لگنے والی ھولناک آگ کے باعث دامون جیل میں قید 42 صہیونی قیدی ہلاک اور دسیوں افراد زخمی ہو گئے تھے. جیل میں فلسطینی خواتین اور دوسری قیدی بھی تھے تاہم وہ محفوظ رہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan