Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینیوں کا احتجاج طاقت کے زور پر کچلنے کی صہیونی کوشش، درجنوں افراد زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-confrontations

مقبوضہ مغربی کنارے میں بلعین کے مقام پر فلسطینیوں کے نسلی دیوار اور یہودی آبادکاری کے خلاف جاری ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کے دوران صہیونی فوج نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد بلعین میں جمع ہو کر اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی شروع کی. مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض صہیونی فوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی.
فلسطینی ذرائع کے مطابق مظاہرین میں مقامی شہریوں کےعلاوہ غیر ملکی انسانی حقوق کے رضاکار بھی شریک تھے. اس موقع پر قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں. جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں.
زخمیوں کو رام اللہ کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے. خیال رہے کہ رام اللہ کے مغرب میں بعلین اور نعلین کے مقامات پر اسرائیل نے یہودی کالونیوں کے تحفظ کی آڑ میں دیوار تعمیر کر رکھی جس سے فلسطینیوں کےلیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے. فلسطینی گذشتہ دو سال سے اس علاقے میں دیوار اور یہودی بستیوں کی تعمیر کےخلاف احتجاج کرتے رہے ہیں اورہر بار صہیونی حکام فلسطینیوں کے احتجاج کو طاقت کے زور پر کچل دیتے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan