Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی انتظامیہ گولڈ اسٹون رپورٹ کی حمایت سے دستبردار

abbas رام اللہ کی فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس جن کے عہدے کی مدت ختم ہوچکی ہے- اطلاعات ہیں کہ وہ گولڈ سٹون کی اس رپورٹ کی حمایت سے دستبردار ہوگئے ہیں جس میں اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا ملزم قرار دیا گیا تھا- اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ اس قرارداد پر اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن جنیوا میں ووٹنگ کے موقع پر اپنی حمایت واپس لے لی گی- فلسطینی انتظامیہ کے مرکزی مذاکرات کار صائب عریکات نے الجزیزہ ٹی وی پر ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراردار پر ووٹنگ مارچ تک موخر کر دی جائے گی- اطلاعات ہیں کہ محمود عباس کو امریکہ اور اسرائیل نے یہ دھمکیاں دیکر دستبردار ہونے پر مجبور کیا ہے کہ اگر اس نے بات نہ مانی تو اس کے بیٹے کی ٹیلی کمیونی کیشن کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی اور غزہ کی جنگ کے دوران فلسطینی انتظامیہ کے کردار کو بے نقاب کردیا جائے گا- چنانچہ اس قرارداد کی حمایت سے باعزت واپسی کا راستہ یہی تجویز کیا گیا ہے کہ بجائے فوری طور پر سرنڈر کرنے سے قرارداد پر ووٹنگ ہی موخر کرا دی جائے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan