مقبوضہ مغربی کنارے میں نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم میں مزید دو کارکنوں کو حراست میں لیے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بھی عباس ملیشیا مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نابلس میں نجاح یونیورسٹی کے طالب علم کے گھر پر دھاوا بولا کر گرفتار کیا گیا انہیں اس سے قبل متعدد مرتبہ تفتیش کے لیے حاضر ہونے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پندرہ ماہ سے عباس ملیشیا کے زیر حراست نضال ابو ارمیلہ کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ابو ارمیلہ کو انتہائی خراب صحت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سلفیت میں بھی عباس ملیشیا حماس کے حامیوں کو ڈھونڈتی رہی اور ضلع کے رکن پارلیمان کے دفتر کے ڈائریکٹر عزالدین فتاش کو اغوا کر لیا۔ قلقیلیہ میں عباس ملیشیا نے درجنوں افراد کو ایک ہفتہ کے اندر تفتیش کے لیے سراغ رساں ادارے کے دفتر میں حاضری کا نوٹس دے دیا۔