Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے شمالی اغوار کا گاؤں ملیامیٹ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_iof-demolition1

اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور متعدد صہیونی فوجی گاڑیوں نے شمالی اغوار کے علاقے جفتلک کے ایک گاؤں ابوالعجاج پر دھاوا بول کر پورا گاؤں منہدم کر دیا۔ کارروائی کا مقصد گاؤں کے قریب ’’متسواہ‘‘ یہودی بستی کو توسیع دینا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آل دعیس خاندان سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے باسیوں کی تیس سے زائد گھر مسمار کر دیے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی ٹینکوں نے جفتلک گاؤں کے تمام گھروں پر چڑھائی کی۔ اس گاؤں کے چاروں اطراف پہلے ہی یہودی بستیاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علی الصبح گاؤں کا چاروں اطراف سے گھیراؤ کر لیا اور علاقے کو فوجی علاقہ قرار دے کر گاؤں کے رہائشیوں سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ابو العجاج کے کئی رہائشیوں کو گھروں کو منہدم کرنے کے حکمنامے بھی دیے گئے اور انہیں یہاں سے فوری ہجرت کی دھمکی دی گئی، خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی انتہاء پسند یہودیوں نے اکثر اہل علاقہ کو گھروں کو چھوڑ دینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan