Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

فلسطینی اسیران کی قیدِ تنہائی اور ملاقاتوں پر پابندی، اسرائیلی جیلوں میں ایک ہزار دن گزر گئے

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کمیشن برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں اسیران کو تنہا رکھنے، ان کے حقوق کی پامالی اور بیرونی دنیا سے رابطہ کرنے کے حق سے محروم رکھنے کے ایک ہزار دن پورے ہو چکے ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ یہ صورتحال اس دوران پیش آ رہی ہے جب ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو اسیران سے ملاقات کرنے اور ان کے حالات کا جائزہ لینے سے بدستور روکا جا رہا ہے۔

دوسری طرف اسیران کے میڈیا آفس نے جولائی کے مہینے کے دوران قابض اسرائیل کے عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران کو درپیش زیادتیوں میں وسیع پیمانے پر اضافے کی دستاویزی توثیق کی ہے، جن میں تشدد، بھوک، طبی غفلت اور تنہائی میں رکھنا شامل ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی اسیران کی تعداد غیر معمولی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

میڈیا آفس نے اپنی جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اسیران کی کل تعداد 9400 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 94 خواتین اسیران، 350 بچے، 3244 انتظامی نظر بند اور 1320 وہ نظر بند شامل ہیں جو “غیر قانونی جنگجو کے قانون” کے تحت قید ہیں، جبکہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک گرفتاریوں کے کل کیسز 24 ہزار 600 سے تجاوز کر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan