Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی اسیران سے یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ بدھ کو لگایا جائے گا۔صابر ابو مریم

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہاہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید سولہ سو فلسطینی بھوک ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بروز بدھ کراچی پریس کلب کے باہرٹھیک 4 بجے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جا ئے گا جس میں پاکستان کی مقتدر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے

0Pala7111

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہاہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید سولہ سو فلسطینی بھوک ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بروز بدھ کراچی پریس کلب کے باہرٹھیک 4 بجے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جا ئے گا جس میں پاکستان کی مقتدر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ غاصب جعلی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں نے گذشتہ چوبیس روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کا مقصد دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر یہ واضح کرنا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے اور مظلوم فلسطینیوں کے بے گناہ قید و بند کی صعوبتیں دے کر مسئلہ فلسطین سے دستبردار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال میں شریک ہوں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan