عرب پارلیمانی اتحاد فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی رہائی کے مسئلے کو عالمی پارلیمانی اتحاد کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گیا- عرب پارلیمانی اتحاد نے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مہم کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے اقدامات کئے- عرب پارلیمانی اتحاد نے کہاہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا- ’’عالمی مہم برائے آزادی فلسطین اراکین پارلیمنٹ ‘‘نے عرب پارلیمانی اتحاد کے موقف کو قابل تحسین قرار دیا – عالمی مہم کی رکن ہدی نعیم نے عرب پارلیمانی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نور الدین بوشکوج کو فون کر کے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ امید ہے کہ عرب پارلیمانی اتحاد اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور عالمی رائے عامہ کو ہموار کرے گا-