Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کے سفارت کار کی اسرائیلی شہریت اختیار کرنے کی خواہش

ahmed-first-secretary-of-pa-in-moscow فلسطینی اتھارٹی آج کل نت نئے سکینڈلز کی زد میں ہے- روس کے دارالحکومت ماسکو میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری احمد خزعل نے اسرائیلی نیشنلٹی کا مطالبہ کردیا- نام نہاد ھولوکاسٹ کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں احمد غزعل نے فلسطینی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور ماسکو میں فتح کے ارکان کی جانب سے یہودی کمیونٹی کے سربراہ بن لازار سے اظہار تعزیت کیا- انہوں نے کہا کہ فلسطینی سفارت کے ملازمین اس منحوس دن سے جڑی بری یادوں پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہیں- احمد خزعل نے مزید کہا ’’میری خواہش ہے کہ ہم دنیا میں منتشر یہودیوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے خلاف جدوجہد کریں جو یہودیوں کو ناپسند کرتے ہیں-‘‘ احمد خزعل نے گزشتہ برس کی غزہ جنگ کے حوالے سے صہیونی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے عوام کے دفاع کی جنگ لڑی- فلسطینی سفارت کار نے صہیونیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’’ہم کہتے ہیں کہ آپ کے دشمن ہمارے دشمن ہیں- ہم حماس کے دعوؤں کو قبول نہیں کرتے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران سیکڑوں فلسطینی شہریوں کو قتل کیا-‘‘ تقریب میں شریک فلسطینی صحافی کے مطابق تقریب کے اختتام میں احمد خزعل نے بن لازار سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ یہودی خاتون سے شادی کر کے اسرائیل منتقل ہونا چاہتے ہیں- احمد خزعل نے بن لازار سے ایسی یہودی خاتون کی تلاش کا مطالبہ کیا جو احمد خزعل سے شادی کے لیے تیار ہو- احمد خزعل کی اس خواہش کے جواب میں ماسکو میں یہودی مذہبی پیشواؤں کے سربراہ نے اس سلسلے میں ان سے تعاون کا وعدہ کیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan