Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے فوجی آپشن کی ناکامی کا اعتراف

shalit-wall اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے یرغمال صہیونی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے فوجی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے- انہوں نے کہا کہ گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے فوجی آپریشن کی گنجائش نہیں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا- اسرائیل اس سلسلے میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے- ایہود باراک نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں ’’یروحام‘‘ یہودی آبادی کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک سے زائد مرتبہ فوجی آپریشن کیے گئے،معاملہ آسان نہیں ہے- انہوں نے مزید کہا کہ جب فوجی آپریشن کی گنجائش نہیں تو گیلاد شالیت کی رہائی تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے- ایہود باراک کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس پیغام کے متضاد ہے جو انہوں نے روس کے ذریعے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو دیا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق بنجمن نیتن یاھو نے روس کے ذریعے حماس کو پیغام دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل نے حماس کو جو پیشکش کی ہے، تل ابیب اس سے بہتر کوئی پیشکش نہیں دے سکتا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan