فتح کے رہنما محمد دحلان اپنے آپ کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے منصب کے لیے تیار کررہے ہیں- اردن کے صحافی شاکر جوھری نے الجزیرہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ محمد دحلان کو فلسطینی صدارت کے لیے امریکا اور اسرائیل کی طرف سے منظوری حاصل ہوگئی ہے- شاکر جوھری نے کہا کہ محمد دحلان کے قریبی ساتھی نے انہیں محمد دحلان کی بات نقل کی ہے کہ محمود عباس کا کام صرف فائلوں پر دستخط کرنا رہ گیا ہے- محمد دحلان عملی طور پر اپنے آپ کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر سمجھتے ہیں- اردن کے صحافی نے کہا کہ محمد دحلان کے مطابق انہیں امریکی منظوری حاصل ہوگئی ہے- محمد دحلان آئندہ انتخابات میں فتح کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گے-