Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس، محمود عباس سے معاہدہ نہ کرے: فرج شلھوب

faraj-shalhob فلسطینی امور کے ماہرین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو فلسطینی صدر محمود عباس سے معاہدہ طے نہ کرنے کے مشورے دیئے ہیں- سیاسی تجزیہ نگار فرج شلھوب نے کہا ہے کہ محمود عباس نے گولڈ سٹون رپورٹ پر عالمی انسانی حقوق میں بحث رکوانے کا جرم ارادے سے کیا ہے- یہ کوئی غلطی نہیں ہے جو ان سے بھول کر سرزد ہوگئی ہے- حماس کے لیے کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع مصالحتی معاہدے پر دستخط کرے- حماس نے اگر ایسا کیا تو وہ محمود عباس کو پھندے سے نکالے گی – محمود عباس نے فلسطینی عوام کے حق میں ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے – فرج شلھوب نے واضح کیا کہ حماس کو فلسطینی صدر کے استعفی کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ محمود عباس کو اس کے جرم کی قیمت ادا کرنا پڑے اور آئندہ کوئی بھی فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جر ت نہ کرے – فرج شلھوب کے خیال میں محمود عباس اور اس کی اتھارٹی اسرائیل اور امریکا کے آلہ کار ہیں – انہوں نے کہاکہ محمود عباس اسرائیل کے ہاتھ میں جنگی آلہ اور واشنگٹن کے ہاتھ میں فلسطینی عوام کی پیٹھ میں گھونپنے والا چھرا ہیں- ان خدمات کے عوض میں محمود عباس کو مالا مال کیا جا رہاہے- بیت المقدس اسرائیلی کارروائیوں کے حوالے سے فرج شلھوب نے کہاکہ اسرائیلی حکومت ایک طرف صہیونی شہریوں کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ سابقہ حکومتوں سے مختلف ہے اور مسجد اقصی میں یہودیوں کے عبادت کرنے کے لیے کسی بات کو خاطر میں نہیں لائے گی – اسے کسی کی ناراضگی کی پروا ہ نہیں ہے – دوسری طرف وہ فلسطینی مذاکرات کاروں کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ بیت المقدس کا معاملہ آسان نہیں ہے – اسرائیلی حکومت بیت المقدس پر قبضے کو اپنا حق تصور کرتی ہے ، کسی کو اس کے متعلق بات کرنے کی ضرورت نہیں – اسرائیلی حکومت امریکی انتظامیہ کو بھی پیغام دے رہی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے – اسرائیل کے متعلق فیصلے اسرائیلی حکومت کرے گی – اوباما کو محتاط رہنا چاہیے- وہ مسئلہ فلسطین کے متعلق ہماری مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے – اسرائیل یہودیوں کے حق کے متعلق کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan