Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی برغوثی کی رہائی نہیں چاہتی: اسرائیلی ممبر پارلیمنٹ

palestine_foundation_pakistan_gideon-ezra-member-of-kadima-party-israel

اسرائیلی رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں “قدیما” پارٹی کے رکن جدعون عزرا نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعت “فتح” اور محمود عباس کی سربراہی میں قائم فلسطینی اتھارٹی فتح کے اسیر سیکرٹری جنرل مروان برغوثی کی رہائی نہیں چاہتے، اور فتح کی موجودہ قیادت کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی” ڈیل” میں مروان برغوثی رہا نہ ہو جائے۔

ہفتے کے روز اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے جدعون عزرا نے کہا کہ فتح کی موجودہ قیادت اور فلسطینی اتھارٹی مروان برغوثی کو جیل سے باہر کسی صورت بھی دیکھنا نہیں چاہتی کیونکہ مروان کی رہائی کی صورت میں فتح کی موجودہ قیادت کی حکمرانی ختم ہو جائے گی، کیونکہ فلسطینی عوام محمود عباس اوران کے گروپ کے بجائے مروان برغوثی کی قیادت کا اہل سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب جدعون عزرا نے کہا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ادارے حماس کے قبضے میں موجود فوجی قیدی گیلاد شالیت کے ٹھکانے کی تلاش اور اس کی رہائی میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جدید ترین آلات کے باوجود ایک فوجی کی کا سراغ نہیں لگا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو سال قبل غزہ پرحملے کے دوران اسرائیلی فوج کو گیلا د شالیت کے ٹھکانے کا علم ہو جاتا تو اس کی رہائی تک جنگ جاری رہتی تاہم جنگ بندی تک جاری رہنے والی جنگ میں گیلاد شالیت کے بارے میں کسی قسم کی معلوم حاصل نہیں کی جا سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں عزرا نے کہا کہ گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے تمام امکانات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے اسرائیل یوگنڈا کے اینٹی ایئرپورٹ تک تو رسائی حاصل کر لیتا ہے لیکن غزہ میں اس کے پڑوس میں موجود فوجی اس کی رسائی سےباہر ہے جو انٹیلی جنس اداروں کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ واضح رہے کہ جدعون عزرا خود بھی صہیونی انٹیلی جنس میں کام کر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan