Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی کامیابی کے لیے خوشگوار فضا ناگزیر ہے: اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-salih-zeidan-democratic-front-official

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی جتنی ضرورت ہے اتنی ہی ضرورت مفاہمت کو کامیاب بنانے کے لیے فضا سازگار بنانے کی ہے. جب تک فریقین کی طرف سے ایسا ماحول نہیں بنایا جائے گا مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاٶس میں “ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین” کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات صرف اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں. اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں عالمی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنا چاہتا ہے اور صہیونی ریاست دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے. ایک جانب فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے اور دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے. اسماعیل ھنیہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمت وقت کی ضرورت ہے تاہم مفاہمت کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ یہ باہمی شراکت کی بنیاد پرہو کہ اور اسے قائم رکھنے کے لیے تمام فریق خوشگوار فضا قائم کریں. جمہوری محاذ کے وفد کےساتھ بات چیت میں فلسطین بالخصوص غزہ کی داخلی صورت حال اور حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان مفاہمت کے سلسلہ میں ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر مہمان وفد نے اپنی جماعت کی طرف سے غزہ کی حکومت کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan