اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے مندوب رچرڈ فولک نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے فوجداری قوانین کے تحت مغربی کنارے سے فلسطینی شہریوں کونکال باہر کرنا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، کیونکہ مغربی کنارہ فلسطین کا حصہ ہے اور وہاں پر موجود فلسطینی شہریوں نکال کران کی جگہ یہودیوں کو آباد کرنا ظلم اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
رچرڈ فولک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو تحفظ کا حق حاصل ہے، جنیوا کنونشن کے تحت طے پانے والے معاہدے مطابق کسی بھی مقبوضہ علاقے میں موجود شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے۔