فلسطینی شہریوں کی اکثریت نے قومی مفاہمت کے بغیر عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ”صفا” نے اس حوالے سے سروے کیا، جس میں شریک 70.6 فیصد فلسطینی قومی مفاہمت کے بغیر انتخابات کے انعقاد کے حق میں نہیں تھے جبکہ 27.8 فیصد افراد قومی مفاہمت کے بغیر بھی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔ 1.47 فیصد افراد نے اپنی رائے کے اظہار سے انکار کردیا۔
سروے میں 1360 افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے موجودہ حالات میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا۔