Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ اسرائیلی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اقوام متحدہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ابو بکر حسینی

palestine_foundation_pakistan_protest1

کراچی ۔غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ اسرائیلی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اقوام متحدہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان ابو بکر حسینی نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز غزہ کی آبادی پر فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔مرکزی دفتر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میںابو بکر حسینی نے کہا کہ اسرائیل کی درندگی دن بہ دن بڑھتی چلی جا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک خونخوار بھیڑیا کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کو زندہ رہنے کا حق نہیں کیونکہ اسرائیل ایک ایسا خونخوار بھیڑیا بن چکا ہے جو کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے خون سے اپنی پیاس بجھا رہاہے،ابو بکر حسینی کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو اسرائیل دن دہاڑے امریکہ اور برطانیہ کی سربراہی میں فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کا خون بہا رہا ہے اوردوسری جانب عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کرنے جیسے گھناؤنے منصوبوں کے خلاف عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے اور اسرائیل کو اس طرح کے جارحانہ اقدام سے باز رکھنے میں اقوام متحدہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ابو بکر حسینی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستیوں کی ناجائز تعمیر فلسطینیوں کے اکنامک اینڈ سوشل رائٹس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،ابوبکر حسینی نے مزید کہا کہ عالم اسلام اور بالخصوص عرب حکمرانوں کو چاہئیے کہ امتحان کے اس کڑے وقت میں فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں نہ کہ اسرائیل کا ،انہوں نے مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی آہنی دیوار کی شدید مخالفت کرتے ہوئے آہنی دیوار کو مسلم امہ کے خلاف ایک دیوار قرار دیا اور کہا کہ مسلم امہ مصر کے نام نہاد مسلمان حکمرانوں کے خلاف دنیا بھر میں سراپا احتجاج بن جائیں ،اس موقع پر انہوں نے حماس اور دیگر اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے کردار کو بھی سراہا کہ جو فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan