Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں پر مظالم اور یہودی بستیوں کی توسیع قابل مذمت ہے: چین

عوامی جمہوریہ چین نے فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ  فلسطیینی علاقوں  میں اسرائیلی مظالم  حد سے بڑھ چکے ہیں۔ یہ مظالم مسلسل ہو رہے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف  سنگین جرائم کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ ”چینی مندوب نے خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کے باارے میں تحقیاقت کا بھی مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زانگ جون نے  مشرق وسطی پر سلامتی کونسل کی ایک بریفنگ کے دوران بتایا۔ اس بریفنگ میں مسئلہ فلسطین کے پر بھی بات ہوئی اور بتایا گیا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی ناجائز  یہودی بستیوں کی توسیع  جاری ہے۔

 ”یہ فلسطینیوں کی زمین اور علاقوں کے خلاف تجاوازت پر مبنی ہیں۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی قدرتی وسائل بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اور فلسطینیوں کا حق خود ارادیت بھی، یہ صورت حال تشویشناک ہے۔ ” مندوب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ”

چین کے مندوب کا کہنا تھا ” مسئلہ فلسطین بین الاقوامی انصاف اور جائزہ کاری کے معاملے میں ایک لٹمس پیپر ہے۔  الجزیرہ سے وابستہ امریکی صحافی ابو عاقلہ کی شہادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف انویسٹی گیشن شروع کی جائے۔ ”

چینی نمائندے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ” ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے مسئلہ فلسطین کو اس کے  راستے سے نہ ہٹایا جا سکے اور یہ اپنے مسلمہ حل کی طرف بڑھ سکے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan