Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں رومی دور کے قدیمی قبرستان کے آثار کی دریافت

فلسطینی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ  نے اعلان کیا ہے  کہ غزہ کی پٹی میں 2000 سالہ قدیمی رومی قبرستان کی دریافت ہوئی ہے۔ اس قبرستان میں اس دور کے لوگوں کی کچھ باقیات ملی ہیں۔

محکمہ سیاحت  وآثار قدیمہ کے  انڈر سیکرٹری محمد خلہ نے کہا ” اس قدیمی رومی قبرستان میں کئی قبروں کی دریافت ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ ان قبروں میں اس دور کے لوگوں کی باقیات بھی ملیں، انہوں نے کہا یہ اس دور کے آثار ہیں جب بالاخیہ کی بندرگاہ ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا بعض قبروں کی تعمراتی آرائش کے آثار بھی سامنے آئے ہیں جن سے لگتا  ہے کہ یہ اس دور کے اہم اور بڑے لوگوں میں سے بعض کی قبریں ہو سکتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں دیگر قبریں سادہ ہیں۔ انہوں نے کہا وزارت سیاحت کو ان قدیم آثار کے تحفظ  اور ان کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ان آثار کی تاریخی اور قدیمی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکے۔

یاد رہے چند مہینے پہلے بھی  وزارت سیاحت نے اسی طرح کی دیگر دریافتوں کا  اعلان کیا تھا۔ وہ دیافتیں غزہ کے شاملی حصے میں سامنے آئی تھیں۔ یہ تب معلوم ہوا تھا جب ایک مصری فنڈڈ ہاوسنگ پراجیکٹ کے مزدور اس علاقے میں کام کر رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan