Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کے تمام رضاکاروں کی رہائی تک کوئی امداد وصول نہیں کرینگے: ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister29

فلسطینی آئینی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ محاصرے کی اسرائیلی پالیسی اہل غزہ، اسلامی اور آزاد دنیا کے صبر کے سامنے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فریڈم فلوٹیلا کے تمام رضا کاروں کی صہیونی قید سے رہائی تک کسی قسم کی امداد قبول نہیں کریگی۔ وزیراعظم نے ’’ آزادی کے قتل عام‘‘ کے شہداء کی نماز جنازہ کی امامت بھی کروائی۔ ھنیہ نے غزہ کی مسجد العمری میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران کہا کہ امت مسلمہ اور دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ معاملات کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف غزہ فتح حاصل کر چکا ہے، اس محاصرے کی وجہ سے آج اسرائیل ساری دنیا میں بدنام ہے، محصورین غزہ پر ظلم و جبر کی اس کی پالیسی بری طرح ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ اللہ کی مدد نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیا آج غزہ اپنے بہادر نوجوانوں اور شہداء کے کارناموں کی بدولت حقیقی فاتحانہ زندگی گزار رہا ہے۔ دریں اثنا فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اس وقت تک کسی بھی امدادی بیڑے کی امداد وصول نہیں کرے گی جب تک فریڈم فلوٹیلا کے تمام گرفتار رضاکار صہیونی قید سے نجات حاصل نہیں کر لیتے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنا پیٹ بھرنا نہیں بلکہ غزہ کی پٹی سے صہیونی محاصرہ ختم کروانا ہے۔ اس موقع پر ھنیہ نے اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کرنے والے تمام غیر ملکیوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے بالخصوص ترکی کا نام لیا اور ترکی کے صدر، ان کی حکومت، ترک قوم اور شہدائے قافلہ کی جانب سے غزہ کا حصار توڑنے کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے تمام عرب اور اسلامی دنیا سے ترکی کے جرات مندانہ نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی۔ ھنیہ نے کہا کہ سمندر میں ’’ قافلہ آزادی‘‘ پر اسرائیلی حملے کا دن دراصل صہیونی مکروہ چہرے اور اس کے ناپاک عزائم پر سے پردہ اٹھنے کے آغاز کا دن تھا، اس دن اس کے جواز اس کی اہلیت اور اس بہادری کا پول ساری دنیا کے سامنے کھل گیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اہل غزہ اور ان کی نصرت کے لیے آنے والے امدادی قافلے کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر تمام صہیونی قیادت کو احتساب کے لیے عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan