Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

راچیل کوری پر ممکنہ اسرائیلی جارحیت کا انتباہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-irish-mv-rachel-corrie

غزہ محاصرہ کے خاتمے کی یورپی مہم نے بحری امدادی قافلے کے پیچھے رہ جانے والے آئرلینڈ کے جہاز ’’ راچیل کوری ‘‘ کی راہ میں مزاحم ہونے پر صہیونی حکام کو خبردار کر دیا۔ مہم نے کہا ہے کہ جہاز پر سوار رضا کار ہر حال میں محصور غزہ پہنچ کر دم لیں گے۔ یورپی مہم کے سربراہ ’’عرفات ماضی‘‘ نے قافلے کے چھ جہازوں پر اسرائیلی جارحیت کے مناظر دوہرائے جانے کی صورت میں اپنے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ قافلے پر حملے میں 20 کے لگ بھگ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا فریڈم فلوٹیلا پر حملے والے حالات راچیل کوری کے لیے بھی دوہرائے جا رہے ہیں۔ بالخصوص راچیل کوری کا بھی بقیہ دنیا سے رابطہ بار بار منقطع کیا جا رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ ماضی کا مزید کہنا تھا جس طرح فریڈم فلوٹیلا کی مانند راچیل کوری کو بھی اسرائیلی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں تاہم تمام صہیونی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جہاز اپنا سفر جاری رکھے گا۔ اس موقع پر آئر لینڈ کے جہاز پر سوار ’’ جینی گراہم‘‘ نے کہا کہ وہ رستہ تبدیل کیے بغیر غزہ کی پٹی کی جانب اپنا سفر ہرحال میں جاری رکھیں گے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کا جہاز ہفتہ کی صبح غزہ کے ساحل پر پہنچ جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قافلے کےباقی جہازوں پر صہیونی بربریت کے باوجود وہ اسرائیلی دھمکیوں کو ذرہ بھر خاطر میں نہیں لاتے۔ اس جہاز کے غزہ کی پٹی تک پہنچنے سے دنیا کو انتہائی اہم پیغام ملے گا کہ آزاد دنیا چار سال پر محیط غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے کس قدر مصر ہے۔ آزاد دنیا کا مقصد محض غزہ تک امداد پہنچانا نہیں بلکہ غزہ کے سمندری راستوں کو کھلوانا ہے۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ کے اس جہاز پر سوار کل گیارہ افراد میں سے پانچ کا تعلق آئرلینڈ اور چھ کا ملایشیا سے ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ آفراد کا جہازی عملہ ہے جس میں ایک برطانوی۔ ایک جاپانی اور چھ فلپائنی افراد شامل ہیں۔ جہاز پر 550 ٹن سیمنٹ، بچوں کے 650 ٹن تعلیمی مواد اور کھیلوں کے سامان کے ساتھ طبی سازوسامان بھی موجود ہے، جہاز کے ہر طرح کے اسلحے سے پاک ہونے کی تحقیقات بھی مکمل ہو چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan