Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کیس، امریکا اور یورپ میں سخت اختلافات

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked8

اسرائیلی کمانڈوزکے ہاتھوں اس سال 31 مئی کو کھلے سمندر میں ترکی کے امدادی قافلے پر حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تحقیقات کرانے کے معاملے پر امریکا اور یورپ کے درمیان گہرے اختلافات سامنے آئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین نےغیرملکی خبررساں اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز انسانی حقوق کونسل کے ایک اجلاس میں اقوام متحدہ میں امریکی ترجمان ایلن چامبر نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ میں جس طرح اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا. خیال رہے کہ 31 مئی کو ترکی کے چھ بحری جہازوں کا ایک قافلہ امدادی سامان لے کرسمندری راستے غزہ جا رہا تھا کہ کھلےسمندر میں قابض اسرائیلی فوج نےاس پر حملہ کر کے ترکی کے 09 رضاکاروں کوشہید اور 50سے زائد کو زخمی کر دیا تھا. قافلے کاسامان لوٹ لیا گیا تھا اور اس میں شریک سیکڑوں افراد کو اسرائیل نے یرغمال بنا لیا تھا. حال ہی میں اقوام متحدہ کی ھیومن رائٹس کمیٹی نے فریڈیم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے سے متعلق تحقیقات مکمل کی ہیں. تحقیقاتی رپورٹ میں امدادی جہازوں پر حملے کی بنا پراسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق پیر کو اسلامی کانفرنس تنظیم کی جانب سے انسانی حقوق کمیٹی کی فریڈیم فلوٹیلا رپورٹ پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرانے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی اور اسرائیل کو تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا. تاکہ جنرل اسمبلی فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بارے میں اسرائیل کے خلاف عالمی قانون کے تحت کارروائی کر سکے. اس موقع پر اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے یہ کہہ کر رپورٹ پر کارروائی کی سخت مخالف کی کہ اگرعالمی ادارے میں اسرائیل کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کی جاری حالیہ کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس کی بنا پر امریکا انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر کارروائی کی سفارش نہیں کرتا. ادھر دوسری جانب اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے سفیر نے انسانی حقوق کونسل پر سخت کارروائی کرنے کی سفارش کی حمایت کی. یورپی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ عالمی ادارے میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی اور قانونی چارہ جوئی میں بھرپور تعاون کریں گے. ذرائع کے مطابق امریکی اور یورپی سفیروں کے فریڈیم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کے بارے میں الگ الگ موقف یورپ اور امریکا کے درمیان کشیدگی پیدا کی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan