Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیق کیلئے عالمی ٹیم کی تشکیل

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked5

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی بحریہ کی ننگی جارحیت کی تفتیش کے لیے عالمی تفتیش کاروں پرمشتمل گروپ تشکیل دے دیا۔ واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا نامی امدادی بحری قافلہ چار سال سے اسرائیلی محاصرے کے شکار 15 لاکھ اہل غزہ کے لیے انسانی ضروریات کا سامان لیکر آ رہا تھا کہ 31 مئی کو اسرائیلی فوج نے اس پر حملہ کر کے 09 رضاکاروں کو شہید کردیا تھا۔ اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقائق کی تہ تک پہنچنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں تین مستقل ارکان رکھے گئے ہیں۔ یہ تین افراد برطانیہ کے سر ڈیسمنڈ ڈی سلوا، جنوبی امریکا کے ملک ٹرینی ڈیڈ اینڈ ٹوبیگو کے کارل ہڈسن فلپس اور ملائشیا کے میری شانٹی ہیں۔ پچھلے ماہ 47 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی نے صہیونی بربریت کے دوران عالمی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کو پرکھنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ صہیونی بحریہ نے یہ بربریت فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترک بحری جہاز ’’مرمرہ‘‘ پر کی تھی جس میں 09 افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی ریاست نے قافلے پر قتل عام کے خلاف عالمی تحقیقاتی کمیٹی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے قاضی یعقوب ٹیرکل کی سربراہی میں حملے کی تحقیق کے لیے اسرائیلی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan