Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح کے بیانات مفاہمت سے فرار کا ثبوت ہیں: ابو زھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح کی جانب سے تنظیم کو تنقید کا نشانہ بنانے اور بلا جواز الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مفاہمت کی راہ سے فرار قرار دیا ہے۔

ہفتے کے روز حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے راہنما نبیل شعث حماس کے خلاف بلا جواز پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شعث کا یہ کہنا کہ حماس نے مصری مفاہمتی مسودے پر دستخط سے انکار کیا، حماس کو غزہ کی تعمیرسے قبل انتخابات میں ناکامی کا خوف ہے حماس کے خلاف کھلا پروپیگنڈہ ہے۔

سامی ابو زھری نے کہا کہ یہ بیانات غیر ذمہ دارانہ اور غیر منطقی ہیں۔ حماس سے بڑھ کر کوئی تنظیم فلسطین میں مفاہمت کے لیے کوشش نہیں کر رہی۔ فتح اسرائیل کے ساتھ محمود عباس کے مذاکرات شروع کرنے کو جواز فراہم کرنے کے لیے حماس کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح نے ایک ایسے وقت میں اسرائیل سے مذاکرات کی حمایت کی ہے جبکہ قابض اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزید یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ فتح کی جانب سے اس اقدام اسے جو عوامی تنقید کا سامنا ہے اسے توجہ ہٹانے کے لیے حماس پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔

ابو زھری نے کہا کہ مفاہمت سے فرار حماس نے نہیں بلکہ فتح نے کیا ہے۔ حماس ایسے کسی مفاہمتی مسودے کو منظور نہیں کر سکتی جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے بجائے اسرائیل کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہو۔

ترجمان نے کہا کہ فتح کی قیادت اپنے بیانات سے ظاہر کر رہی ہے کہ ان کا فلسطین میں مفاہمت کا کوئی ارادرہ نہیں۔ فتح کی قیادت حقیقی معنوں میں مفاہمت چاہتی ہےتو اسے حماس کے خلاف زہریلا پروپینگڈہ ختم کر کے اسرائیل سے مذاکرات کے بجائے فلسطینی جماعتوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan