فتح کی تنظیمی دستاویز نے تنظیم کے شعبہ ثقافت و اطلاعات کی جانب سے حماس کے خلاف نئی حالیہ جارحیتوں سے پردہ اٹھا دیا، فتح کے دفتر میں ’’شعبہ سماعت وقرات کے سپروائزر توفیق ابوخوصہ کی جانب سے فتح کے باغی رہنما محمد دحلان اور میڈیا سیل کو ارسال کردہ خط سے حماس اور غزہ کی حکومت پر حملوں اور ان کے خاتمے کے منصوبے سے بخوبی آگاہی ہو جاتی ہے۔ ’’فلسطین آجکل‘‘ نامی ویب سائٹ پر نشر ہونے والی اس دستاویز کے مطابق بعض ویب سائٹس سے فتح نے ہاتھ کھینچ لیا اور یہ ویب سائٹس بند ہو چکی ہیں۔ ان ویب سائٹس کی جانب سے حماس کے خلاف فتح کی معاندانہ کارروائیوں کی مخالفت ہی ان کی بندش کا سبب بنی۔ فتخ حماس کے درپے ہو چکی ہے۔ دستاویز کے مطابق ’’ حماس ‘‘ کی میڈیا مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے حماس کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ عباس ملیشیا کے اہلکار حماس تحریک کے خلاف مذموم رپورٹوں کے ذریعے اس ویب سائٹ کی بھرپور معاونت کریں گے۔ دستاویز کے مطابق ’’ فتح کے پبلک آفس، فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا، معا ایجنسی، کوفیہ پریس، العھد پریس اور فتح کی آواز کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک مشاورتی کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق فتح کے بعض سائٹس پر تین سالہ تجربے کے حامل ایک تربیت یافتہ اہلکار کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹس دن رات حماس کا مقابلہ کرنے اور صہیونی جارحیتوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔ دستاویزکی وضاحت کے مطابق ایک اہلکار ان سب ویب سائٹس پر برقرار رکھا جائے گا، دستاویز نے کڑی تفتیش کے بعد ان سائٹس پر کام کرنے والوں کے ناموں سے پردہ اٹھایا ہے۔ ادھر غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے حماس اور فلسطینی آئینی حکومت کے خلاف ایک زبردست پروپیگنڈا مہم چلانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ فتح سے تعلق رکھنے والے عناصر کے مطابق فتح کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل موفق مطر اور توفیق ابوخوصہ مسلسل یہ مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں کہ حماس اور اس کے القسام بریگیڈ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ یہ مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ حماس اور اس کی حکومت سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے ساتھ ظالم، کافر اور انقلای کی اصطلاحات ضرور استعمال کی جائیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ اس مرحلے اور آنے والے ہر مرحلے پر فتح کا اصل اور بنیادی ہدف صہیونی جرائم پر توجہ مرکوز کرنا نہیں بلکہ حماس اور اس کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ گروپ نے تاکید کی کہ پروپیگنڈے کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹس کے مالی معاملات کا ذمہ دار غزہ کی پٹی سے فرار جی جے نامی شخص ہے۔ فتح کی اس ویب سائٹ کے انتظامات کے لیے 2010ء میں 20 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔