فتح نے عرب فوری امن کمیٹی کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات کی تجویز پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست گفت وشنید کیا جانا ضروری ہے۔ فتح کےبقول صہیونی قوتوں سے مثبت نتائج صرف براہ راست بات چیت سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں
فلسطینی مجلس قانون ساز میں فتح یونٹ کے سربراہ اور مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد کا کہنا تھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے بجائے براہ راست مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطلوبہ نتائج کے لیے براہ راست مذاکرات کی کار آمد ہوں گے۔