Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران کو نیند سے محروم رکھتی ہے: انسانی حقوق

palestine_foundation_pakistan-palestinian-prisoners فلسطینی مرکز برائے دفاع حقوق اسیران” نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اسیران کے خلاف تشدد کے مختلف طریقے اختیار کرتی ہے۔

فلسطینی اسیران صہیونی جیلوں میں انسانی زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں انسانی زندگی ناپید ہے۔

فلسطینی مرکز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران کو سزا کے طور پر نیند سے محروم رکھتی ہے۔ اپنی مرضی کا اعتراف حاصل کرنے کے لیے جیل انتظامیہ اسیران کو سونے نہیں دیتی۔

فلسطینی مرکز نے پریس کانفرنس میں ایک رپورٹ جاری کی جو کہ آزاد ہونے والے اسیران سے حاصل کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض دفعہ قیدی کو مسلسل 100 گھنٹے تک نیند سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اسے غیر آرام دہ چھوٹی کرسی پر بٹھایا جاتا ہے۔ جب وہ اونگھنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر سخت ٹھنڈا پانی ڈالا جاتا ہے۔ یہ بدترین مہم 15 جیلر سرانجام دیتے ہیں۔

”فلسطینی مرکز برائے دفاع حقوق اسیران” نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی اسیران پر تشدد روکنے کے لیے وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کو ایک طاقتور لابی بنانی چاہیے جو صہیونی جنگی مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan