Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح اتھارٹی خود یہودی آبادکاری کی سب سے بڑی حامی نکلی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel41

مغربی کنارے میں فتح کی حکومت اور صدر محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر رکوانے کے بجائے اس تحفظ فراہم کرنے کی مرتکب ہورہی ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے یہودی آبادکاری روکنے اور اسرائیل سے براہ راست مذاکرات شروع کرنےکے فیصلہ ساز خود عملی طور پراپنے دعوٶں کی نفی کر رہے ہیں. فتح اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ یہودی آباد کاری رکوانے لیے مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے تاہم یہ اعلان صرف ذرائع ابلاغ کو دکھانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کےلیے کیا گیا. عملی طور پر فتح اتھارٹی کے مرکزی اور اہم قائدین نہ صرف انہی کالونیوں سے خریداری کرتے ہیں بلکہ کئی تجارتی مراکز میں ان کے شیئرز کا بھی انکشاف ہوا ہے. رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر میں “صارف تحفظ ایسوسی ایشن” نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فتح اتھارٹی کے بااثر راہنما اور خود کو فیصلہ ساز قرار دینے والے لیڈر یہودی کالونیوں سے خریداری سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں. وہ بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود یہودی کالونیوں میں موجود تجارتی مراکز میں جاتے ہیں اور شاپنگ کرتے ہیں. ایسوسی ایشن کےچیئرمین عزمی الشیوخی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں “رامی لافی”کے نام سے جنرل اسٹوروں کا ایک نیٹ ورک قائم ہے جن پر یہودی کالونیوں کی تیار کردہ اشیاء کو کم نرخوں پر فلسطینیوں کو فروخت کیا جاتا ہے. انہوںنے کہا کہ ان جنرل اسٹوروں پر موجود اشیائے خوردونوش نہایت گھٹیا معیار کی ہوتی ہیں جو استعمال کرنے والوں میں جسمانی قوت میں اضافے کے بجائے ضعف پیدا کرتی ہیں. تاہم فلسطینی اتھارٹی کے رہنما اور فتح کے کارکن بے دھڑک یہ مصنوعات خرید کرتے ہیں. الشیوخی کا کہنا ہے کہ ان جنرل اسٹوروں پر فتح سے وابستہ فلسطینی شہری ملازمت بھی کرتے ہیں جو فلسطینیوں کے لیے ایک عارسے کم نہیں. الشیوخی نے خبردار کیا کہ اگر فتح اتھارٹی کے سیاسی اور بااثر افراد نے یہودی کالونیوں میں تیار کردہ اشیاء کی خریداری کا سلسلہ نہ روکا تو وہ ان تمام پردہ نشینوں کے نام بے نقاب کر دیں گے جو یہودی کالونیوں میں سرکاری خرچ پر خریداری کرتے ہیں اور یہودیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan