Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح اتھارٹی اور اسرائیلی سیکیورٹی کی مشترکہ کارروائیاں قومی زوال کی علامت ہیں: برھوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman5

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے راہنما فوزی برھوم نے کہ مغربی کنارے میں فتح اتھارٹی اور اسرائیلی سیکیورٹی افسران کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کے کئی دوسرے اسکینڈلز میں ایک “نیا اسکینڈل” قرار دیا ہے۔ غزہ میں اپنے ایک بیان میں فوزی برھوم نے فلسطینی اتھارٹی سے صہیونی حکومت سے سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج اور فتح اتھارٹی کے درمیان کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا مقصد اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے فلسطینی تحریک آزادی کو کچلنا ہے۔ انہوں نے عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے اعلیٰ سطح کے اہلکاروں کے درمیان مغربی کنارے میں ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کو فلسطینی عوام کے خلاف گہری سازش اور سنگین جرم سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ “اپنی قوم کے خلاف دشمن سے تعاون قومی زوال کی بدترین علامت ہے، محمود عباس اور ان کی جماعت اخلاقی زوال کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔” حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں فتح اتھارٹی کی طرف سے عباس ملیشیا کی امریکی اور صہیونی نگرانی میں “برین واشنگ” کے بعد انہیں اسرائیلی فوج کے ساتھ مزاحمت کچلنے کا ٹاسک دینا”نہایت خطرناک” ہے، اس کے فلسطینی تحریک آزادی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اور صہیونی پولیس اہلکاروں نے یافا شہر میں ایک “پیریز امن مرکز” کا مشترکہ دورہ کیا۔ اس کے علاقہ مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج نے مشترکہ گشت بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan