Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی غارت گری میں 10 فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack13

اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر تین حملوں میں 10 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ ایف ۔16 طرز کے طیاروں کی حملوں میں ادویہ کے وئیر ہاؤس سمیت مختلف مکانات اور تعمیرات کھنڈر بن گئی ہیں۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ ان غارت گریوں میں 08 شہری زخمی ہو چکے ہیں جن میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو کمال عدوان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے دوائیوں کے وئیر ہاؤس کو نشانہ بنایا تھا۔ ابوسلمیہ نے بتایا کہ اسرائیل کا براہ راست ہدف دوائیوں کا سٹور ہی تھا، ان حملوں میں دوائیوں کے وئیر ہاؤس کے اطراف کی عمارات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جیل ریس کے علاقے میں ادویہ کے اسٹور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بمباری کے بعد علاقے میں خوفناک آگ لگ گئی اور اس وئیر ہاؤس کے اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کے عملے نے کئی گھنٹے لگاتار کام کر کے مختلف عمارتوں کو لپیٹ میں لینے والی آگ بجھالی ہے اور زخمیوں کو کمال عدوان ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ غارت گری کرنے والے جہاز ایف سولہ طرز کے تھے۔ طیاروں کے داغے گئے میزائلوں نے غزہ شہر کی زیتون کالونی میں کاروں کی مارکیٹ کے ساتھ خالی زمین کو نشانہ بنایا۔ میزائلوں کے گرنے کی جگہ بڑا گڑھا پڑ گیا۔ تاہم اس حملےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس کے بعد خان یونس کے مغربی علاقے میں جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک اڈے پر دو میزائل حملے کیے گئے۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق میزائل حملوں میں اڈے کے قریب ملبہ اٹھانے والے دو مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan