غزہ میں شرپسندانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والوں کے ورثا نے فتح کے رہنما محمد دحلان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے- شہداء کے ورثا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محمد دحلان کی غزہ آمد کی صورت میں وہ اسے گرفتار کر کے تحقیقات کریں گے اور عوامی عدالت کے سامنے پیش کریں گے- یہ بیان محمد دحلان کی اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے غزہ آنے کی خبروں کے بعد جاری کیا گیا- اہلیان غزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر وہ غزہ آئے تو انہیں اپنی والدہ کی تکفین و تدفین میں حصہ لینے دیا جائے گا- تکفین و تدفین کے بعد گرفتار کیا جائے گا- بیان کے مطابق محمد دحلان معصوم مجاہدین کی شہادت کے ذمہ دار ہیں- انہوں نے مجرموں کے ہاتھوں معصوم فلسطینی شہریوں کا قتل کیا- واضح رہے کہ غزہ پر حماس کے کنٹرول سے پہلے محمد دحلان وہاں کے سیکیورٹی چیف تھے- انہوں نے حماس کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کیا