Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی پٹی میں 90 فیصد پانی مضرصحت،امراض میں ہوشربا اضافہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-water-crisis4

فلسطینی محکمہ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے ادارے”انوائرمنٹل کوالٹی اتھارٹی” نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی پانچ سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے باعث شہر میں پانی کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں جس کے باعث شہر کا 90 فیصد پانی آلودہ اور مضرصحت ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں مہلک امراض میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے. محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں زیرزمین پانی آلودہ اور مضرصحت ہے. پانی کی نکاسی اور اس کی صفائی کے لیے لگائے پلانٹ بھی کام نہیں کر رہے جس کی بنیادی وجہ اسرائیل کی جانب سے مسلط معاشی ناکہ بندی ہے. رپورٹ کے مطابق ایک تازہ جائزے کے مطابق غزہ کا 90 فیصد پانی آلودہ اور مضرصحت ہے اور شہر کی ڈیڑھ ملین سے زائد آبادی یہ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے. رپورٹ کے مطابق غزہ کے پانی میں کلورائیڈ کی مقدار نہایت کم ہے جب کہ پانی کو آلودہ کرنے والےعناصر بہت زیادہ ہیں. یہی وجہ ہے شہر میں پانی کی صفائی اوراس میں موجود مضر اثرات زائل کرنے کے لیے چند سال قبل واٹرپلانٹ لگائے گئے تھے تاہم معاشی ناکہ بندی اور پلانٹ کے ضروری سامان کی عدم دستیابی کے باعث یہ پلانٹ بند پڑے ہیں. رپورٹ کے مطابق شہر میں بعض مقامات پر کنوٶں میں موجود پانی صرف مضرصحت ہی نہیں بلکہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے. اس پانی کی مجموعی مقدار 40 فیصد ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ آلودہ پانی کے مسلسل استعمال سے شہریوں میں کئی خطرناک امراض جنم لے رہے ہیں. بیشتر شہریوں میں آلودہ پانی پینے سے معدے اور پیٹ کے امراض جنم لے رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan