Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی مصر سے ملحقہ بارڈر پر سرنگ میں دھماکے سے پانچ فلسطینی مزدور شدید زخمی

palestine_foundation_pakistan_tunnel-casualty

غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر ایک سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں. فلسطینی میڈیکل و ایمرجنسی سروسز کے مطابق غزہ کی سرحد زیرزمین ایک سرنگ میں کام کرنے والے پانچ زخمیوں کو شہر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے تین کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے. دوسری جانب غزہ حکومت کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا دھماکے کی وجووہات کیا تھیں. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سرنگ میں دھماکہ بارود کے پھٹنے سے ہوا جس میں پانچوں مزدور شدید زخمی ہو گئے. خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی پانچ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی اور سرحدوں کے بند ہونے کے بعد مقامی شہری مجبوراً غزہ کی سرحد سے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اپنی ضرورت کی اشیاء غزہ لے کر آتے ہیں.مصرنے غزہ کی بین الاقوامی دنیا سے ملانے والی واحد بارڈر رفح کراسنگ پھاٹک بھی بند کر رکھا ہے جسے بہت کم وقت کے لیے کھولا جاتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan