Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کا محاصرہ فوری طورپر ختم کیا جائے، برزیلی صدر

palestine_foundation_pakistan_luiz-inacio-lula-da-silva-brazils-president2

برزیل کے صدر نے غزہ کا محاصرہ فوری طورپرختم کئے جانے اورایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔برزیل کے صدر لولا ڈیسیلوا نے برازیلیا میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہاکہ برزیل سمجھتا ہے کہ مشرق وسطی کے تنازعہ نے سب کومتاثر کیا ہے اس لئے پرامن طریقے سے اس کا حل ضروری ہے ۔ برزیل کے صدر نے کہا کہ اب غزہ کے لئے امدادی سامان لے کرجانےوالے قافلے پراسرائیلی کمانڈوزکے حملے کے بعد اس علاقے کا محاصرہ ختم کرایا جانا بہت ہی ضروری ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے سے کوئی بھی مسئلہ حل نہيں ہوگا اوربین الاقوامی امدادی قافلے پراسرائیل کے حملے سے بھی یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اب غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔برزیل کے صدر نے اسی طرح شام کی جولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا واضح رہے برزیل اورشام نے پچھلے چند برسوں کے دوران اپنے اقتصادی تعلقات کو کافی حدتک فروغ دیا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan