Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غزہ پر جنگ کرنے پر صہیونی دہشت گرد حکومت پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں،

 

 

 

فلسطین فائونڈیشن کی کل جماعتی کانفرنس کامتفقہ مطالبہ ، اقوام متحدہ اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرے
غزہ پر جنگ کرنے پر صہیونی دہشت گرد حکومت پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں،

کراچی ( ) فلسطین فائونڈیشن کی کل جماعتی کانفرنس بعنوان زخمی زخمی قدس پکارا ، اب تو مسلم جاگ خدارا میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا اقوام متحدہ اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرے کیونکہ یہ ناجائز نسل پرست دہشت گرد صہیونی ریاست اقوام متحدہ کی رکنیت کی شرائط پر پورا نہیں اترتی۔مطالبہ کیا گیا کہ غزہ پر جنگ کرنے پر صہیونی دہشت گرد حکومت

10347615 284334601746029 761281395636678378 n

 

 

 

فلسطین فائونڈیشن کی کل جماعتی کانفرنس کامتفقہ مطالبہ ، اقوام متحدہ اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرے
غزہ پر جنگ کرنے پر صہیونی دہشت گرد حکومت پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں،

کراچی ( ) فلسطین فائونڈیشن کی کل جماعتی کانفرنس بعنوان زخمی زخمی قدس پکارا ، اب تو مسلم جاگ خدارا میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا اقوام متحدہ اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرے کیونکہ یہ ناجائز نسل پرست دہشت گرد صہیونی ریاست اقوام متحدہ کی رکنیت کی شرائط پر پورا نہیں اترتی۔مطالبہ کیا گیا کہ غزہ پر جنگ کرنے پر صہیونی دہشت گرد حکومت پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں۔اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ جب بھی القدس کا معاملہ سامنے آیا ، عالم اسلام نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ لاہور میں پی پی پی حکومت کے دور میں اسلامی سربراہ کانفرنس میں بیت المقدس کی آزادی کا عزم کیا گیا۔ پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے تیل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا نظریہ دیالیکن انہیں اس کی سزا دی گئی۔ پاکستانی ایئر فورس نے صہیونی افواج کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کی۔ لیکن فلسطینیوں کے دشمن جنرل ضیاء نے اقتدار پر قبضہ کرکے سامراج کا ایجنڈا پورا کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پرسوں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پی پی پی کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گی اور ساری جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پارٹی جھنڈوں سمیت اس میں شرکت کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ سوشل میڈٖیا پر فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز بند کئے جارہے ہیں کیونکہ صہیونی اسرائیل ایسا چاہتا ہے اور پاکستانی حکومت بھی ایسا ہی کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما سلیم ضیا ء نے کہا کہ پاکستانی قوم صہیونی اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کی خواہاں ہے۔انہوں نے مغربی ممالک کے رویے کو منافقانہ قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہو یا برما کے مسلمانوں کا مسئلہ ، ان مغربی ممالک نے کبھی بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت نہیں کی۔انہوں نے زور دیا کہ او آئی سی کو اب بیدار ہوجانا چاہئے اور مسلم ممالک مل کر اسرائیل کو اس جرم کی سزا دیں۔انہوں نے ان مسلم ممالک سے جن کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ہیں ، وہ اپنے سفیر تل ابیب سے واپس بلوالیں۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا کہ بچپن سے فلسطین کی مظلومیت کا سنتے آرہے ہیں۔ ایک طویل عرصے سے یہ مسئلہ ہے لیکن پچھلے آٹھ سال سے او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسرائیل مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہا ہے۔جنگی طیاروں نے غزہ کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ زبانی جع خرچ کافی نہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ حکومت خود یہ کل جماعتی کانفرنس منعقد کرواتی اور پاکستانیوں کا متفقہ موقف اقوام متحدہ کے پاس جاتا۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے کہ وہ صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف ایکشن لے۔ داعش کے دہشت گرد شام اور عراق میں طالبان پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں یہ لوگ کیوں نہیں جاکر اسرائیل کو نیست و نابود کردیتے۔پوری پاکستانی قوم متفقہ طور پر اپنا پیغام دنیا کو ریکارڈ کروارہی ہے کہ ہم غز ہ پر صہیونی جنگ ختم کی جائے اور اسرائیل کو سزادی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عالمگیر خان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا مسلم ممالک کیلئے مستقل عذاب ہیں۔شام میں جو دہشت گرد تنظیمیں بنائی گئیں ، غزہ کا حملہ اس لئے ہے کہ اس تنظیم میں مزید دہشت گردوں کی بھرتیاں کی جائیں ۔جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے فلسطین فائونڈیشن کو مبارکباد دی کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بروقت آواز بلند کی ہے۔غزہ کی خواتین اور معصوم شیر خوار بچوں کا کیا جرم ہے؟ جنگیں اس طر ح نہیں لڑی جاتیں، یہ ننگی جارحیت ہے۔ اس صہیونی جنگ پر عرب لیگ اور او آئی سی کی خاموشی صہیونی جرم و ظلم میں برابر کی شرکت کے مترادف ہے۔ شام میں دہشت گردوں کی شکست فاش کا بدلہ عراق اور غزہ کے فلسطینیوں سے لیا جارہا ہے، یہی اس جنگ کی ٹائمنگ ہے۔یہ دہشت گردی ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ میں اسرائیل کا ایجنٹ کون ہے؟

وزیر مملکت مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر ہمدانی نے کہا کہ ناتواں غزہ کے شہداء یہ پیغام دے کر جام شہادت نوش کررہے ہیں کہ خدارا دنیا کے مسلمان جاگیں اور فلسطینیوں کی حمایت و مدد کریں۔ہمیں مسلمان بن کر امت اسلامی کے جسد واحد کی حیثیت میں تبدیل ہوکر ارض مقدس فلسطین کو آزاد کرنا ہوگا۔پائلر کے کرامت علی گذشتہ نصف صدی سے فلسطینیوں پر ظلم ہورہا ہے۔پاکستان کے جنرل ضیا ء الحق جیسے حکمران بھی فلطینیوں کے خائن رہے ہیں اس لئے ہم پاکستانیوں پر دوہری ذمے داری ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں زیادہ موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بیشتر مسلم حکمران استعمار کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ابو بکر بغدادی کو خلافت بنانا تھی تو وہ فلسطین آزاد کرواتے اور بیت المقدس میں قائم کرتے لیکن وہ بھی اسرائیلی ایجنٹ ہے۔حکومت ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرکے فلسطین بھیجے۔جماعت اسلامی کے مظفر ہاشمی نے کہا کہ جماعت کے امیر سراج الحق نے بھی فلسطینیوں کے لیے ہفتہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل بھی احتجاج کرے گی۔ مسلم لیگ نواز کے نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں فلسطینیوں کو دہشت گرد کہنے والوں کا احتساب کیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ایس ایم ضمیرنے کہا کہ زبانی باتیں بہت ہوچکیں اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر سرد خانے سے باہر نکال کر انصاف پسند عوام کے سامنے پھر سے پیش کرنے کا سہرا امام خمینی کے سر جاتا ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ ظلم کی کالی رات ختم ہونے والی ہے۔غزہ سمیت پورا دفلسطین جلد آزاد ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شمیم فردوس نقوی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت اس لئے دب گئی کہ بعض گروہوں نے دہشت گردی کرکے مسلمانوں کے ہی گلے کاٹ ڈالے۔ اگر یہ دہشت گرد مسلمانوں کا امیج خراب نہ کرتے تو فلسطین کا مسئلہ دنیا کے انصاف پسند لوگ خود ہی حل کرواتے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی مظفر ہاشمی ، پاکستان تحریک انصاف کے شمیم فردوس نقوی ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما قاری محمد عثمان، سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری، پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، حقوق انسانی کی تنظیموں کے نمائندگان، ڈاکٹر صلاح الدین، شہزاد مظہر ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماصدیق مرزا اور سیف الرحمان نے کہا کہ جہاد قبلہ اول کا آغاز ہونا چاہئے اور اسلامی ممالک اس میں مالی اور افرادی قوت فراہم کریں۔ کل جماعتی کانفرنس نے متفقہ طور پر قرار داد میں غزہ پر ناجائز و غاصب نسل پرست صہیونی ریاست اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی مذمت کی ۔یکطرفہ جنگ میںشہید ہونے والے فلسطینی بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔متفقہ طور پر غزہ سمیت پورے فلسطین کے مظلوم و مستضعف عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان سے وعدہ کرتی ہے کہ ہم تا آخر ان کے حق کی حمایت میں ثابت قدم اور ڈٹے رہیں گے۔
ایک اور قراردادمیں کہا کہ غزہ یا مغربی کنارے کا مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ فلسطین پر ایک نسل پرست دہشت گرد صہیونی تحریک کا ناجائز تسلط اور غاصبانہ قبضہ مسئلہ فلسطین کی جڑ ہے اور اس فاسد جڑ کو اکھاڑے بغیر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ ہٰذا کل جماعتی کانفرنس نے مطالبہ کیاکہ فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو کل جماعتی کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ صہیونی دہشت گردوں پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کرکے ان پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلاکر سزادی جائے اور دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی زندگی گذارنے والے فلسطینیوں کو ان کے اصل وطن فلطین میںفوری طور پر واپس لاکر آباد کیا جائے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، عرب لیگ اور او آئی سی فلسطینیوں کی مدد نہ کرنے پر دنیا کے عوام سے معافی مانگیں اور یہ یقین دلائیں کہ فوری عملی اقدامات کے ذریعے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو سخت سزا دیں گے اور فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق ان کو لوٹائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ عالمی یوم القدس میں بھرپور شرکت کریں اور فلسطین فائونڈیشن کے دیگر اجتماعات میں بھی بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی رکنیت منسوخ کردے کیونکہ یہ ناجائز نسل پرست دہشت گرد ریاست اقوام متحدہ کی رکنیت کی شرائط کی اہلیت نہیں رکھتی۔

{gallery}apc_khi{/gallery}

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan