Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے ایک بارپھر شروع

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  اسرائیلی فوج کی جانب سے ہونے والے یہ حملے اتنے زوردار تھے کہ ان کی آوازیں غزہ سٹی سمیت دور دور تک سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض ریاست اسرائیل کی جانب سےمقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے مختلف حصوں پر پھر بمباری کی گئی ہےجس کے نتیجے میں کشیدگی کی سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے امکانات واضح ہوتے دکھائی دےرہے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے ہونے والے یہ حملے اتنے زوردار تھے کہ ان کی آوازیں غزہ سٹی سمیت دور دور تک سنی گئیں۔

صہیونی فوجی ترجمان کے مطابق گذشتہ رات صہیونی فوج نے حماس کی جانب سے ہونے والے آتشی غباروں کے حملوں کے جواب میں  غزہ پر فضائی بمباری کی ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو پا یا ہےکہ اس حملے میں جانی و مالی نقصان کتنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جا نب سےایک روز قبل بھی صہیونی آباد کاروں کی بیت المقدس میں نکالی جانے والی اشتعال انگیز پرچم ریلی کے رد عمل میں غزہ سے اسرائیلی بستیوں پرآتش گیر غبارے چھوڑے گئے تھےاور اسرائیل کو خبر دار کیا گیا تھا کہ کسی بھی فلسطینی علاقے میں جارحیت کی گئی تو حماس کی جانب سے بھی جوابی  کارروائی کی جائے گی جس کےبعد اب دونوں فریقین کے مابین جنگ بندی معاہدے پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

مئی کے مہینے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی محدود پیمانے کی جنگ میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 13 افراد اسرائیل میں مارے گئے تھے۔ پھر مصر کی ثالثی کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan