پبلک ورکس اور تعمیرات عامہ کے وزیر اور ٹرکش فاؤنڈیشن (برائے انسانی حقوق ،آزادی و انسانی بنیادوں پر امداد دینے والی تنظیم آئی ایچ ایچ)کے نمائندوں نے جمعرات کو ان گھروں کو سرنو تعمیر کرنے کی سنگ بنیاد ڈالی،جو گھرغزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران تباہ ہوئے تھے۔
اس تقریب میں اور لوگوں کے علاوہ وزراء کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد عواد اور روزگار اور سماجی امور کے وزیر احمد الکرد نے بھی شرکت کی۔
منسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ سال سے غزہ کے عوام یہ جھوٹے وعدے سنتے آئے ہیں کہ ان کے گھر تعمیر کئے جائینگے اور غزہ کی تعمیر نو کی جائیگی ،لیکن ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ آئی ایچ ایچ کے نمائندے محمد کایا نے کہا کہ اس تعمیراتی کام کے پروجیکٹ کے بعد اور ایسے پروجیکٹس پر کام شروع کیا جائیگا اور ہماری خواہش ہے کہ جن لوگوں کے گھر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں انہیں ان گھروں میں بسایا جائے۔
اسرائیلی پابندی بھی اس مشن کو اب روک نہیں سکے گی ،اگر ضرورت پڑی ٰ تو تباہ شدہ مکانات کے کاٹھ کباڑ کو بھی استعمال کے لائق بنا کر ،تعمیراتی عمل جاری رکھا جائیگا۔
انسانی حقوق کے ادارے المیزان سنٹر کے مطابق اسرائیلی حملے کاسٹ لیڈ کے دوران 11,154مکانات تباہ ہوئے تھے ،جن میں 2,632مکانات پوری طرح اور8,522مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔ جنگ کے 16مہینے گزرنے کے باوجود ،اس جنگ کے اثرات ابھی تازہ ہیں۔اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے حالات پہلے سے زیادہ سنگین ہیں ۔