غزہ میں فلسطینی وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے پہلے قومی میوزیم کا افتتاح کردیا- افتتاح کی تقریب میں فلسطینی وزیر سیاحت و آثار قدیم ڈاکٹر محمد رمضان آغا شریک تھے- انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میوزیم کا افتتاح واضح کرتا ہے کہ اس زمین پر فلسطین کی گہری تاریخی جڑیں ہیں- غزہ میں فلسطینی عوام نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے- ڈاکٹر آغا نے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت نے ہر اس چیز کی حفاظت کی ہے جس کا تعلق فلسطین کی تاریخ سے ہے حکومت نے سیاحت کی حوصلہ افزائی کی- ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے- فلسطینی وزیر نے پہلے قومی میوزیم کے قیام پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دی-