Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں نسل کشی کے حامی ایک دن نازیوں کے ساتھی قرار پائیں گے

تحریر: ٹکر کارلسن

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکہ کے مشہور تجزیہ کار، صحافی اور وی لاگر ٹکر کارلسن نے اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عنقریب غزہ میں نسل کشی کرنے والوں کو اسی نگاہ سے دیکھا جائے گا جس سے آج نازیوں کو دیکھا جاتا ہے اور انہیں نازیوں کا ساتھی قرار دے دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا: “غزہ سب کچھ تبدیل کر دے گا۔ جس نے بھی اس نسل کشی کی حمایت کی ہے یا اس میں حصہ لیا ہے اور مکمل آگاہی سے نسل کشی انجام دینے والوں کو پیسہ فراہم کیا ہے، ان کے اس اقدام کی توجیہات پیش کی ہیں اور ان کے مخالفین پر حملے کیے ہیں تو ایک دن ایسا آئے گا جب انہیں نازی ازم کے ساتھی اور نسل کشی کرنے والوں کا شریک جرم قرار دے دیا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا: “غزہ میں انجام پانے والی نسل کشی کا دفاع کرنا نازی ازم کے دفاع کے برابر ہے اور ہم نے امریکہ میں یہ افسوسناک کام ممکن بنایا ہے۔” ٹکر کارلسن اس سے پہلے بھی غزہ جنگ سے متعلق امریکہ کی دہشت گرد حکومت کی پالیسیوں اور غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات پر شدید تنقید کر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan