غزہ میں شرپسندوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما کی کھڑی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے دو بچے زخمی ہوگئے اور دھماکہ کی جگہ کے آس پاس کے متعدد مکانات تباہ ہوگئے- ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے خان یونس میں حماس کے رہنما یوسف صرصور کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا- دھماکے سے دو بچے زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا- یوسف صرصور کا کہنا ہے کہ صبح تین بجے کے قریب انہوں نے زور دار دھماکہ کی آواز سنی- ایسے محسوس ہوا جسے ایف سولہ نے بمباری کی- باہر نکلنے پر انہیں معلوم ہوا کہ دھماکہ گھر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی میں ہوا ہے-