Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے حلاوہ پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا کے شمال مغربی حصے میں اسرائیلی ٹینکوں نے متعدد گولے داغے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں میں بھی توپ خانے سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں جبالیا، بیت لاہیا اور غزہ شہر کے علاقے شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے جنوب مشرقی حصے اور جنوبی غزہ میں شمالی رفح کے علاقے الشکوش میں پیش قدمی کی اور وہاں بلڈوزروں کے ذریعے تباہی کی کارروائیاں بھی انجام دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan