Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے لیے مصر، ترکیہ اور قطر متفق

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصر، ترکیہ اور قطر نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے، اس کی تمام شقوں کی پاسداری کرنے اور غزہ کی پٹی میں استحکام بڑھانے و انسانی حالات بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ موقف تینوں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے اس سہ فریقی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو جمعہ 13 نومبر کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں غزہ کی پٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق شرکا نے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تقاضے مکمل کرنے اور اس کی شقوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا جن میں غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی حملوں کا خاتمہ اور انسانی و امدادی سامان کی ترسیل میں اضافہ سرفہرست ہے اور بالخصوص ان موسمی حالات و موسمی دباؤ کے سائے میں جنہوں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

تینوں ثالثوں نے قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بغیر کسی تاخیر کے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غزہ کی پٹی میں مستقل اور پائیدار امن کے حصول کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں مثبت مدد مل سکے۔

اگلے مرحلے میں منتقلی سے قبل وعدوں کی تکمیل

یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں اور 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو معاہدے کے نفاذ کے باوجود قابض اسرائیل کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

معاہدے کے پہلے مرحلے میں جنگ بندی، اسیران کے تبادلے اور طے شدہ انتظامات کے تحت قابض اسرائیلی افواج کے انخلا کے علاوہ انسانی، امدادی اور طبی سامان کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے اور جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے پناہ گاہوں کے لوازمات مہیا کرنے کی شقیں شامل ہیں۔

تاہم فوجی کارروائیوں کے تسلسل، امداد کے داخلے پر عائد پابندیوں اور متعدد انسانی وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث غزہ کی پٹی میں زمینی اور انسانی حالات کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری سنہ 2026ء کے وسط میں غزہ کی پٹی سے متعلق اپنے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کا اعلان کیا تھا جو 17 نومبر سنہ 2025ء کو منظور ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 پر مبنی ہے۔

دوسرا مرحلہ غزہ کی پٹی کے انتظام و انصرام، اس کے مستقبل، قابض اسرائیلی افواج کے انخلا، تعمیر نو اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہے جبکہ پہلے مرحلے کے معاملات اور ذمہ داریاں تاحال ثالثوں کی جانب سے پیروی اور دباؤ کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

امداد اور پناہ گاہوں کی فراہمی اولین ترجیح

غزہ کی پٹی میں معاشی و رہائشی حالات کی ابتر صورتحال، بارشوں و موسمی دباؤ کے نتیجے میں بے گھر افراد کے خیموں و پناہ گاہوں کو پہنچنے والے نقصان اور سردی و موسم سرما سے بچاؤ کے سامان کی شدید قلت کے سائے میں انسانی امداد بڑھانے کا مطالبہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

لاکھوں بے گھر افراد اپنی عارضی قیام گاہوں میں انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ خیموں، امدادی سامان، کمبلوں اور ایندھن کے ساتھ ساتھ طبی و غذائی اشیا کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

قاہرہ اجلاس جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد اور اس پر عائد ذمہ داریوں کی پیروی کے حوالے سے مصر، ترکیہ اور قطر کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جبکہ ثالثوں نے قابض اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ کی پٹی کے مکینوں تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan