Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں ایک بارپھر بجلی کا بحران، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

gaza-electric غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے بجلی کی سپلائی منقطع کیے جانے کی وجہ سے شہر میں بجلی کا بحران ایک بار پھر شدید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کی طرف سے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی کی متعدد لائنیں بند کردی گئی ہیں جس کے باعث غزہ کے کئی گنجان آباد علاقوں اور ہسپتالوں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہا تو شہر میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ پیر کے روز کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل مرحلہ وار مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان بجلی کی سپلائی لائنیں بند کر رہا ہے، جبکہ راہداریوں کی بندش کی وجہ سےمقامی سطح پربجلی پید کرنے والے جنریٹروں کا بنیادی سامان نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں مشکلات دو چند ہوگئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں اسرائیل کے غزہ پر کیے گئے حملے میں بڑے پیمانے پر بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو نقصان پہنچا تھا، جن کی مرمت اور بحالی کے لیے سازو سامان کی اشد ضرورت ہے۔ راہ داریاں بند ہونے اور مرمتی سامان نہ ہونے کے باعث اس سلسلے میں تاحال کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا جا سکا۔ غزہ بجلی سپلائی کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی شارٹیج مزید چند روز تک برقرار رہی تو شہر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے سکولوں اور ہسپتالوں میں شہریوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan