Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والی خاتون گرفتار

palestine_foundation_pakistan_spying

فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے غزہ میں اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو پانچ سال سے اسرائیل کیلئے جاسوسی کا کام کیا کرتی تھی۔ یہ گرفتاری فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی پیہم اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی،جنہوں نے اب تک جاسوسی کی دسیوں گینگوں کو ختم کیا جو اسرائیل کیلئے کام کرتی تھیں اور جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ المجید ویب سائٹ کے مطابق س خاتون کو بے نقاب کرنے میں اس کے شوہر کا ہاتھ ہے جس نے اس کی ایک معمولی چوک سے اندازہ لگایا کہ اس کا اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے سے تعلق ہے،تاہم ویب سائٹ نے اس چوک کا انکشاف نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ خاتون کون ہے ،کہاں رہتی تھی اور کہاں گرفتار ہوئی۔ فلسطینی سیکیورٹی سائنسز فیکلٹی کے وائس ڈین ہشام المغزی نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی خواتین جاسوس کو پکڑا گیا ہے تاہم ان کے خاندانوں کو بدنامی سے بچانے کیلئے ان کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan