قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کی گئی تازہ گولہ باری میں کم از کم سات مزاحمت کار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے شجاعیہ کے علاقے میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سات اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی طرف سے داغے گئے راکٹ شجاعیہ میں ایک پٹرول پمپ پر بھی گرے جس سے پمپ کو آگ لگ گئی۔ دوسری جانب قابض فوج نے دیر البلح کے علاقے میں ایک مکان میں گھس کردو افرادکو گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں قابض فوج کی دراندازیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔